نارووال(نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر)
مورخہ 5نومبر 2020 اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری کا ڈپٹی کمشنر شاہد زمان لک کی ہدایت پر بدوملہی اور نارووال میں قائم سہولت
بازاروں کا دورہ،اےسی نارووال نے سہولت بازار میں آٹا،چینی ،گھی کے سٹال کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی کو بھی چیک کیا۔
سیدہ تہنیت بخاری نے اس موقع پر سہولت بازار میں تعینات افسران کی حاضری رجسٹر کرتے ھوئے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈیوٹی روسٹر
کے مطابق کام کریں اور بغیر اطلاع کے کوئی بھی افسر اپنی ڈیوٹی غیر حاضر نہ ھو بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی
جائے گی۔فوکل پرسن پرائسز وڈی او انڈسٹریز ذیشان نیاز،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وقار بھٹی ،ریو نیو آفیسر محمد ارشد اور فوڈ انسپکٹر
ملک محمد شفیق اس موقع پر موجود تھے۔فوکل پرسن پرائسز نے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نارووال کو روزانہ کی بنیاد پر طے ہونے والی
قیمتوں کے بارے بھی اگاہ کیا۔
خبر (نمائندہ خصوصی . رانا محمد مدثر) نے ارسال کی ہے