سید بابر علی شاہ – خصوصی نمائندہ ( سعودی عرب)
ماسک نہ پہننے والوں پر 10 ہزار ریال کاجرمانہ ہو گا، دوسری بار خلاف ورزی پر دُگنا جرمانہ وصول کیا جائے گا
سعودی عرب میں کورونا سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاہم لوگوں کی بے احتیاطی کے باعث مملکت میں ایک بار پھر کورونا
کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے. محکمہ داخلہ نے شہریوں اور اداروں کو وارننگ جاری کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں،
ورنہ سخت سزا کے لیے تیار ہو جائیں
وزارت داخلہ نے تمام نجی تجارتی، کاروباری و تعلیمی اداروں کو تاکید کی ہے کہ وہ کسی شخص کو ماسک کے بغیر داخل ہونے کی اجازت نہ
دیں۔اگر کسی نجی ادارے میں کوئی شخص فیس ماسک کے بغیر نظر آیا تو اس پر 10 ہزار ریال کا بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا
یہ نیوز ( سید بابر علی شاہ – خصوصی نمائندہ ) نے ارسال کی ہے