امریکا: صدارتی انتخاب کے دوران کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ

امریکا میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ یومیہ اوسطاً 86 ہزار کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جو اس بات کی جھلک ہے کہ صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے کو کس شدت اختیار کرنے والے بحران کا سامنا ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے پی’ کے مطابق جیسے جیسے سردیوں میں اضافہ ہو رہا ہے کیسز اور ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا پھر تیزی سے پھیلنے لگا، کئی ممالک میں جزوی لاک ڈاؤن

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکا میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے کیسز میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

علاوہ ازیں امریکا میں اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور یومیہ اوسطاً 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور امریکا کی ہر ریاست میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹیکساس میں 9 ہزار نئے کیسز اور 126 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ میزوری، نیبراسکا اور اوکلاہوما کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

ٹیکساس میں تقریباً ایک تہائی نئے کیسز انتہائی درجے کے مثبت آئے ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ برائے گلوبل ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر رابرٹ مرفی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری تک وائٹ ہاؤس میں رہیں گے، اس وقت تک 86 دنوں میں مزید ایک لاکھ امریکی وائرس سے مر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا وائرس ہے جو تیز رفتاری سے بڑھ رہا ہے اور یہ خود رکنے والا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی حریف اور صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ اپنی انتخابی مہم میں ہرگز جھوٹا وعدہ نہیں کرسکتے کہ اقتدار میں آگئے تو چٹکی بجا کر کورونا وائرس کی وبا ختم کردیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کے انتخابی مہم کے دوروں میں وعدہ کیا تھا کہ وہ کورونا وبا کو ختم کردیں گے۔

خیال رہے کہ امریکا میں لاکھوں افراد وائرس سے مرچکے ہیں جبکہ وبا کے اثرات کو محدود کرنے سے متعلق ناقص اقدامات پر ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قبائل اتحاد پاکستان کے لئے ملک نظرخان سلیمان خیل کوصدر ڈیرہ اسماعیل خان منتخب

جمعہ نومبر 6 , 2020
نیوز رپورٹر . آزاد خان (35172020) سلیمان خیل قبائل اتحاد پاکستان کے چیئرمین حاجی گل میر خان سلیمان خیل نے سلیمان خیل قبائل اتحاد پاکستان کے لئے ملک نظرخان سلیمان خیل کوصدر ڈیرہ اسماعیل خان منتخب کیا اور شمس خان سلیمان خیل کوصدر ضلع جنگ منتخب کردیا جنرل سیکرٹری کمال […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: