بوسنیا ہرزیگووینا پریذیڈنسی کے چیئرمین شفیق جعفرووچ کیلئے نشان پاکستان کا اعزاز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بوسنیا ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چیئرمین شفیق جعفرووچ کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’نشان پاکستان‘ عطا کردیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بوسنیا ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چیئرمین شفیق جعفرووچ نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے بنیادی قومی مفاد کے معاملات پر باہمی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور سیاست، معیشت، ثقافت، دفاع اور عوامی سطح پر رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے بوسنیا کی پریذیڈنسی کے چیئرمین کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خیر سگالی کو ٹھوس تعاون میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

— فوٹو: پی آئی ڈی
— فوٹو: پی آئی ڈی

 

ان کا کہنا تھا کہ بوسنیا کی پریذیڈنسی کے چیئرمین کے دورہ سے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے بوسنیا کی پریذیڈنسی کے چیئرمین کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا جارحانہ رویہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے بنیادی قومی مفاد کے معاملات پر باہمی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان اور بوسنیا ہرزگووینا کو باہمی مفاد کے شعبوں میں مل کر کام جاری رکھنا چاہیے۔

بعد ازاں ایک خصوصی پروقار تقریب میں صدر مملکت نے بوسنیا کی پریذیڈنسی کے چیئرمین کی خدمات کے اعتراف میں انہیں نشان پاکستان کا ایوارڈ عطا کیا۔

یہ ایوارڈ انہیں پاکستان اور بوسنیا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے اعتراف میں دیا گیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے بوسنیا کی پریذیڈنسی کے چیئرمین اور ان کے وفد کے اعزاز میں ضیافت بھی دی۔

واضح رہے کہ بوسنیا کی پریذیڈنسی کے چیئرمین پاکستان پہنچے تھے اور وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ون آن ون ملاقات کے علاوہ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی تھی۔

Posted in Uncategorized

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

امریکا: صدارتی انتخاب کے دوران کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ

Thu Nov 5 , 2020
امریکا میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ یومیہ اوسطاً 86 ہزار کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جو اس بات کی جھلک ہے کہ صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے کو کس شدت اختیار کرنے والے بحران کا سامنا ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے پی’ کے مطابق […]

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930