ڈپٹی کمشنر نارووال کی زیر نگرانی ضلع کی تینوں تحصیلوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا

نارووال(نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر)

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نارووال کی زیر نگرانی ضلع کی تینوں تحصیلوں میں کھلی کچہری( بسلسلہ حصول ریونیو ریکارڈ )کا

انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نارووال شاہد زمان لک نے تحصیل ہیڈ کواٹرز نارووال پر ریونیو کھلی کچہری میں آنے والے سائلان کی شکایات کو سنا

اور موقع پر ان حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اے ڈی سی آر ڈاکٹر فیصل سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری و

دیگر ریونیو افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نارووال نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے ماہانہ ریونیو کھلی

کچہری کے انعقاد سے لوگوں کو روز مرہ کے معاملات وراثتی انتقالات، فرد و رجسٹریشن، ناجائز قبضہ، ڈومی سائل کے حصول کے علاوہ دیگر

مسائل کو حل کرنے میں بھرپور مدد ملے گی۔ ڈپٹی کمشنر نارووال نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کے مسائل کے فوری ازالے کے

لیے اپنے آپ کو وقف کریں اور شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی

جائے گی کیونکہ لوگوں کے مسائل کا فوری ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ھے۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کے دن گنے جاچکے ہیں اور حکومت

بلاتفریق قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی عمل میں لائے گی اس سلسلہ میں جلد ہی کریک ڈاون شروع کیا جارھا ھے ۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے

ریونیو عملہ کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے بلاخوف و خطر کام کریں۔


خبر (نمائندہ خصوصی . رانا محمد مدثر) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکی انتخابات: جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹ کیساتھ آگے، ٹرمپ کے 214 ووٹ

جمعرات نومبر 5 , 2020
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کی برتری برقرار ہے، جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹ کے ساتھ آگے، ٹرمپ 214 الیکٹورل ووٹ کے حصول میں کامیاب ہوئے۔ وائٹ ہاؤس جوبائیڈن سے صرف 6 الیکٹورل ووٹ کے فاصلے پر رہ گیا۔ حکمرانی کیلئے 538 میں 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔ پولنگ کے مکمل نتائج […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: