موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کرلیا

( مدثر الیاس ، ڈپٹی بیوروچیف )

موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے (M-2) چکری کے قریب دورانے پیٹرولنگ موٹروے پولیس افسران نے سڑک کے کنارے ایک گاڑی ، ہنڈا کار LEA 4046

کھڑی دیکھیں جس کا ٹائر پنچر تھا ۔ ۔مدد کی غرض سے جب افسران گاڑی کی جانب بڑھے تو گاڑی میں موجود دو ملزمان نے انتہائی خطرناک

انداز میں گاڑی موقع سے بھگا دی ۔افسران جب موقع پر پہنچے تو انہیں سڑک کے کنارے اسلحہ پڑا ملا ۔جس پر گاڑی کو مشکوک جانتے

ہوئے موٹروے پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ۔بعد ازاں کلر کہار کے قریب مذکورہ گاڑی کو روکنےکی کوشش کی گئی لیکن ملزمان نے گاڑی نہ روکی ۔

جس پر موٹروے پولیس کی دو گاڑیوں نے گاڑی کا تعاقب شروع کر دیا اور آگے موجود پولیس موبائل نے مذکورہ گاڑی کو ہنگامی طور پر روکنے

کے اقدامات مکمل کرلیے ۔اس تمام صورتحال میں جب ملزمان کے گرد شکنجہ سخت کردیا گیا اور ملزمان کے بھاگنے کی گنجائش نہیں رہی تو

ملزمان گاڑی موڑ لی اور ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش جاری رکھی۔لیکن موٹروے پولیس نے ملزمان کا ملزمان کا

تعاقب جاری رکھا جس پر ملزمان نے گاڑی چھوڑ کر موٹروے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے موٹروے

پولیس نے ایک ملزم یاسین کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

۔
گاڑی کی تلاشی کے دوران :–

رائفل :16 عدد

میگزین :89 عدد

پستول :48 عدد

پسٹل میگزین :89 عدد

زندہ راونڈ : 15300 عدد، برآمد ہوئی ۔

واقعہ کی اطلاع پاتے ہیں ڈی آئی جی (موٹروے زون) اشفاق احمد اور سیکٹر کمانڈر عاشق حسین چوہان موقع پر پہنچ گئے ۔

ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ ملزمان پشاور سے لاہور سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔

ملزم بنا اسلحہ اور گاڑی پولیس چوکی چونترہ کے حوالے کر دی گئی مزید قانونی کاروائی جاری ہے ۔

یہ خبر ( مدثر الیاس ، ڈپٹی بیوروچیف ) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف اہم کاروائی

بدھ نومبر 4 , 2020
( ٹیکسلا : ( سید نقاش مہدی – ڈپٹی بیورو چیف راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف اہم کاروائی، اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے اشتہاری مجرم سمیت 02گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: