ڈومیلی:(محمد نبیل حسن )
بڑاگواہ کے علاقہ ڈھوک پمڑالہ میں دو موٹرسائيکلوں کی ٹکر۔چارافراد زخمی
زخمیوں کو ریسکیو1122نے سول ہسپتال منتقل کردیا۔دو کی حالت تشویش ناک.تفصیلات کیمطابق
ڈومیلی کے نواحی علاقہ بڑاگواہ کے گاٶں پمڑالہ میں تیز رفتاری کے باعث دوموٹرساٸیکلیوں کی آپس
میں ٹکر ۔ٹکر سے چار نوجوان زخمی ہوگٸے۔ان میں دو کی حالت تشویش ناک بتاٸی جارہی ہے۔جن کو
ریسکیو1122نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔زخمیوں میں دو سوندا خان اور آصف ۔لبانہ
ہیل کے گاٶں کھنیری کے رہائشی ہیں جبکہ ایک تلیکہ سے عبدالرحمن مانی اور ایک ملتان سے تلیکہ
بڑاگواہ آیاہوا نوجوان کی فاروق کیانی سے شناخت ہوٸی ہے۔جبکہ دو کو پنڈی ریفر کردیا گیاہے۔
اسکےعلاوہ جب سے یہ نٸی سڑک تعمیر ہوٸی تب سے حادثات میں بہت اضافہ ہوا۔اس میں کم عمر
بچوں کی تعداد زیادہ ہے ۔
خبر (محمدنبیل حسن) نے ارسال کی ہے