ڈومیلی:(محمد نبیل حسن)
ڈی ایس پی سرکل سوہاوہ اور ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی کا بڑاگواہ میں کھلی کچہری کا انعقاد
کھلی کچہری میں ساٸلین کی بڑی تعداد میں شرکت۔اپنے مساٸل پیش کٸے۔حل کیلیے DSPکی یقین
دہانی.تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ گورنمنٹ گرلزہاٸی سکول میں ڈیس ایس
پی سرکل سوہاوہ اقبال کاظمی اور ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی محمدشریف نے کھلی کچہری کا انعقاد
کیاگیا۔جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت
کی اور مساٸل پیش کٸے۔شہریوں نے ذاتی سوالات سے ہٹ کر عوامی مساٸل سے ڈی ایس پی
سرکل سوہاوہ کو آگاہ کیا۔جس میں علاقے میں محافظ سکواڈ کی گشت کو مزید بڑھایاجاۓ۔اور انکو
گاڑی دی جاۓ۔اسکے علاوہ علاقہ میں کم عمر موٹرسائيکل سواروں کی بھرمارہے جس کی وجہ سے
آۓ روز حادثات رونماہورہے ہیں اور اس پر پولیس ایکشن لے تاکہ کم عمر بچے موٹرسائيکل نہ چلاٸیں ۔
جس پر ڈی ایس پی نےایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اس پر ایکشن لینے کا حکم دیا۔راجہ راٶف کیانی نے
تمام ساٸلین اور مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔اس میں راجہ معروف عابدسینٸررہنما پی ٹی آٸی بڑاگواہ،راجہ
بابر محمود کیانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحصیل سوہاوہ ،کپتان داٶد کیانی،راجہ ابرار حسین،شکیل
کھٹانہ سمیت دیگر پولیس افسران وسیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی
خبر (محمدنبیل حسن) نے ارسال کی ہے