(بلال حسن – سٹی رپورٹر)
یکم نومبر سےچھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو ملنے والی زائد بجلی پر 50 فیصد رعایت ہو گی۔۔۔تمام
بڑی صنعتوں کو اضافی بجلی پر25 فیصد رعایت ملے گی۔۔۔صنعتوں کیلئے کوئی پیک آور نہیں ہوگا۔۔۔
وزیراعظم عمران خان کا توانائی شعبے سےمتعلق اظہارخیال۔ صنعتی عمل کی ترقی سے روزگار کے
مواقع پیدا ہوتے ہیں۔۔۔صنعتی شعبے کیلئے ایک پیکج تیار کیا ہے۔۔۔مقابلے کے اس دور میں پاکستان میں
صنعتوں کو ملنے والی بجلی مہنگی ہے۔۔۔برآمدات میں اضافے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں۔
یہ خبر (بلال حسن – سٹی رپورٹر ای این این نیوز) نے ارسال کی