شفیق محمد ۔ نمائندہ
تھانہ شاہ لطیف کے علاقے قذافی ٹاؤن میں فائرنگ کا واقعہ
پولیس جائے وقوعہ پر موجود۔
فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق۔
رضوان عباسی ولد نور خان نے بیوی اور بیٹے کو گولیاں ماریں اور خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔
واقعے میں ذخمی خاتون فاطمہ زوجہ رضوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فائرنگ کے واقعے میں باپ رضوان عمری 50/55 سالہ اور بیٹے وقاص عمری 18 سالہ کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کررہی ہے اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر رہی ہے۔
فائرنگ کا واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے۔
پولیس نے آلہ قتل بھی تحویل میں لے لیا۔
واقعے کے محرکات کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
