ملک دلشاد ۔ نمانئدہENn
نیوزکمالیہ
علاقہ تھانہ رجانہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ
رجانہ پولیس کی بروقت کارروائی ، گن پوائنٹ پر نقدی چھیننے والے ڈاکوؤں کا پیچھا کرنے پر پولیس پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، فائرنگ سے ساتھی ڈاکو ھلاک 2 ڈاکو فرار ، فرار ھونے والوں کی تلاش جاری*
رجانہ پولیس کو اطلاع موصول ھوئی کہ 3مسلح ڈاکوؤں نے محمد حنیف ولد الٰہی بخش قوم جٹ سکنہ 263 گ ب سے نقدی موبائل فون، پرس وغیرہ چھین لئے ھیں اور لوگوں کے پیچھا کرنے پر باغ کینو بحد رقبہ 263گ ب میں ڈاکوؤں کو گھیرا ڈالا ھوا ھے جو آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر رھے ھیں
وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ رجانہ مع نفری جو اس وقت لنڈو پل پر موجود تھے فوری موقع پر پہنچے تو ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پر بھی فائرنگ جاری رھی پولیس کی جانب سے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت محتاط انداز میں جوابی فائرنگ کی گئی جب فائرنگ رکی تو باغ کینو میں ایک کس ڈاکو کی لاش پڑی تھی جس کے ھاتھ میں پسٹل تھا جو اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جانبحق ھو گیا
باقی ملزمان فرار ھو گئے جنکی تلاش جاری ھے
ڈاکوؤں کا موٹر سائیکل 125 برنگ سیاہ ، 2موبائل ، نقدی اور پسٹل قبضہ پولیس میں لے لئے گئے ھیں مردہ ڈاکو کی نعش کو برائے پوسٹمارٹم ڈی ایچ کیو ھسپتال شفٹ کر دیا گیا ھے
ابتدائی معلومات کے مطابق جانبحق ڈاکو کی پہچان نثار ولد سرور سکنہ موضع بھوجیاں ضلع اوکاڑہ کے نام سے ھوئی ھے
جس کا کریمینل ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم 185/20, 192/20 تھانہ باہلک ضلع فیصل آباد ، مقدمہ نمبر 1/19 اور 235/19 تھانہ گوگیرہ ضلع اوکاڑہ ڈکیتی ،راھزنی ، اغواہ اور زنا بالجبر کے مقدمات میں مطلوب تھا مزید تصدیق جاری ھے
مرنے والے ڈاکو کی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر بھی مل گئی ھیں موقع پر ملنے والا پسٹل بھی سوشل میڈیاپر نمائش میں دیکھا جا سکتا ھے
ترجمان ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس
ملک دلشاد نمانئدہENnنیوزکمالیہ