ٹوبہ ٹیک سنگھ : محکمہ پولیس

محمد دلشاد ۔ نمائندہ enn

محکمہ پولیس ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ
پریس ریلیز
تھانہ صدر کمالیہ۔گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل،موبائل اور نقدی چھیننے والے دانش ڈکیت گینگ کے3ارکان سرغنہ سمیت گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں چھینے گئے4عدد موٹر سائیکل،16عددموبائل فونز،80ہزار روپے نقدی اور اسلحہ برآمد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل،نقدی اور موبائل فونز چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اسی سلسلہ میں ڈی پی او ٹوبہ نے سرکل کمالیہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ غلام عباس گل،محمد عامر ایس آئی معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے اپنے فرائض منصبی خالصتاٌ فروفیشنل طریقے سے ادا کرتے ہو ئے ضلع بھر میں اسلحہ کے زور پرموٹر سائیکل،نقدی،اور موبائل فون وغیرہ چھیننے کی وارداتیں کرنے والے دانش ڈکیت گینگ کے 3ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا جن میں دانش گینگ کے ارکان 1۔دانش ولد محمد رمضان قوم مغل سکنہ محلہ خورشید آباد کمالیہ2۔محمد عدیل ولد محمد یعقوب قوم کھوکھر سکنہ محلہ اسلا م نگر کمالیہ3۔شہباز ولد تاج دین قوم مغل سکنہ محلہ خورشید آباد کمالیہ شامل ہیں جن کے قبضہ سے(4عدد موٹر سائیکل،16عدد موبائل فون، 80ہزار روپے نقدی، اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل 30بور معہ10گولیاں) برآمدہوئیں۔ملزمان نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں علاقہ تھانہ صدر کمالیہ،سٹی کمالیہ،پیر محل اور رجانہ میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کے مقدمات بھی درج ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزمان تھانہ صدر کمالیہ کے مقدمات نمبر562/20،565/20،566/20،569/20،570/20،571/20،572/20،تھانہ پیر محل کے مقدمات نمبر، 695/20،913/20اور تھانہ رجانہ کے مقدمات نمبر762/20اور799/20 میں ڈکیتی، راہزنی،چوری، ہاؤس رابری اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

(ترجمان ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس)
ڈسٹرکٹ پولیس آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ
نمانئدہEnnنیوز کمالیہ

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

رجانہ پولیس کی بروقت کارروائی

بدھ نومبر 4 , 2020
ملک دلشاد ۔ نمانئدہENn نیوزکمالیہ علاقہ تھانہ رجانہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ رجانہ پولیس کی بروقت کارروائی ، گن پوائنٹ پر نقدی چھیننے والے ڈاکوؤں کا پیچھا کرنے پر پولیس پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، فائرنگ سے ساتھی ڈاکو ھلاک 2 ڈاکو فرار ، فرار ھونے والوں کی تلاش جاری* رجانہ […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: