امریکی الیکشن میں جو بائیڈن کی کامیابی کے پاکستان پر کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟ سابق سفارتکار عبد الباسط نے بتا دیا

نئی دہلی میں تین سال تک پاکستان کے سفیر کی خدمات انجام دینے والے معروف سفارتکار عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستانی اسٹیبلیشمنٹ کا زیادہ رجحان جو بائیڈن کی طرف ہے اور امریکی صدارتی انتخاب میں وہ ان کی کامیابی چاہتی ہے، کیونکہ توقع ہے کہ بائیڈن کے خیالات امریکی سکیورٹی اسٹیبلیشمنٹ کی سوچ کے قریب ہیں

خاص طور پر افغانستان کے معاملے پر۔بائیڈن کی کامیابی کا عملی طور پر یہ مطلب ہو گا کہ ہمارے خطے میں مسائل کا حقیقی ادراک کیا جائے گا جبکہ اس کے برعکس صدر ٹرمپ کے بارے میں یقین سے کچھ بھی کہہ پانا ممکن نہیں۔

بی بی سی اردو کو دئیے گئے انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ دن بیت گئے

جب امریکی صدارتی انتخابات میں اپنی پسند کے صدارتی امیدوار کے حق میں پاکستانی سرکار کھل کر اظہار کیا کرتی تھی۔ آج یہ وقت ہے کہ دونوں طرف کے لوگ بڑی حقیقت پسندی سے اپنے مفادات کا جائزہ لے رہے ہیں

اور ان ہی کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔عبدالباسط کہتے ہیں کہ ہم طالبان کے ساتھ امریکی بات چیت میں سہولت کاری کر رہے ہیں اور اس کے بدلے ہمیں توقع ہے

کہ وہ انڈیا پر زور دیں گے کہ ہمارے لیے بلوچستان اور افغانستان کے ساتھ دیگر سرحدی علاقوں میں مسائل پیدا نہ کرے۔ ہمیں توقع ہے کہ امریکہ ہمیں ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں بھی بچا لے گا۔ ہم یقینی طور پر اس معاملے میں واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔

Posted in Uncategorized

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ٹوبہ ٹیک سنگھ : محکمہ پولیس

Wed Nov 4 , 2020
محمد دلشاد ۔ نمائندہ enn محکمہ پولیس ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پریس ریلیز تھانہ صدر کمالیہ۔گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل،موبائل اور نقدی چھیننے والے دانش ڈکیت گینگ کے3ارکان سرغنہ سمیت گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں چھینے گئے4عدد موٹر سائیکل،16عددموبائل فونز،80ہزار روپے نقدی اور اسلحہ برآمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک […]

کیلنڈر

October 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031