آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف ڈبلیو او کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایات دیں کہ قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔

انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد کے منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے میگا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے ادارہ کی استعداد کار بڑھانے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایف ڈبلیو او ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو انجینئر انچیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او میجر جنرل کمال اصغر نے ان کا استقبال کیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوم برگ نے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو دنیا کا بدترین نظام قرار دے دیا

Wed Nov 4 , 2020
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مسائل کی نشاندہی اب غیر ملکی جریدے بھی کرنے لگے۔ امریکی جریدے بلوم برگ نے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو دنیا کا بدترین نظام قرار دے دیا۔ بلوم برگ کے مطابق کراچی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ امریکی جریدے کی […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930