آسٹریا: یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ واقعے میں حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک، 15 زخمی

آسٹریا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

آسٹریا کا دارالحکومت گولیوں سے گونج اٹھا، ویانا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، حکام نے فوج طلب کر لی۔ حکومت نے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، رائفلوں سے لیس متعدد مسلح افراد نے چھ مقامات پر حملہ کیا۔

آسٹریا کے چانسلر نے حملے کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے حملہ آور کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے، ویانا کے میئر کے مطابق ایک شہری کی ہلاکت فائرنگ کے مقام کے قریب ہوئی اور ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہلاک ہو گئیں۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

بدھ نومبر 4 , 2020
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: