امریکی میں‌ آج انتخابی دنگل، ٹرمپ اور جوبائیڈن نےسر دھڑ کی بازی لگا دی

امریکی انتخابات آج ہو رہے ہیں، دونوں حریفوں نے عوام کا اعتماد جیتنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دی۔ پنسلوانیا اور مشی گن میں جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اپنے حمایتیوں سے خطاب کیا۔

امریکی صدارتی الیکشن کیلئے آج میدان سجے گا، ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ امریکا کے 10 کروڑ افراد حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں جس سے امریکا میں ارلی ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

ریاست مشی گن میں خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ٹرمپ اپنا بیگ پیک کریں اور گھر چلے جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ اپنے دور اقتدار میں نسلی امتیاز ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ایسی صدارت کا خاتمہ کر دیں گے جس نے پوری قوم میں نفرت پھیلائی اور ہر نسلی واقعے پر مزید پٹرول پھینکا۔

ریاست مشی گن میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کہتے ہیں اگر وہ مشی گن سے جیت گئے تو کام ہو گیا۔ وہ ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ ٹی وی پر جیت کی خبریں سنیں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آسٹریا: یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ واقعے میں حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک، 15 زخمی

منگل نومبر 3 , 2020
آسٹریا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ آسٹریا کا دارالحکومت گولیوں سے گونج اٹھا، ویانا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: