رپورٹ:عرفان علی مشوری
خیرپور ناتھن شاہ میں میونسپل ملازمین گذشتہ 8 سال سے تنخواؤں سے محروم ہیں، میونسپل ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے تنخواؤں کی عدم ادائگی خلاف پاکستان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر میونسپل ملازمین کا کہنا تھا کہ تنخوائیں کی عدم ادائگی کے باعث گھروں میں نوبت فاکا کشی ہے، 2012 میں سندھ سرکار نے نوکری دی تھی جس کی تنخواؤں سے تاحال محروم ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سندھ سرکار نے منہ کا نوالہ دینے کے بعد اب چھین لیا ہے، انصاف کیا جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ 8 سال سے سراپا احتجاج ہیں، سندھ سرکار نوٹیس لیں، میونسپل ملازمین نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے تنخواؤں کی بحالی کا مطالبہ کیا