بلوچستان : (رپورٹ سجاول جمالی ennنیوز جعفرآباد بلوچستان)
برطرف ٹیچرز کی گزارشات اور تحفظات وزیر اعلی بلوچستان تک پہنچاؤں گی اگر انکے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تو ازالہ کیا جانا چاہیئے
(مینا مجید بلوچ)
کیچ سے برطرف خواتین ٹیچرز کے وفد سے کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی سینیر رکن مینا مجید بلوچ نے ملاقات کی, وفد نے مینا مجید بلوچ سے ملاقات میں کہا کہ انکی برطرفی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے ۔
مینا مجید بلوچ نے خواتین ٹیچرز کے وفد کو یقین دلایا کے انکی گزارشات چیف منسٹر آف بلوچستان جناب جام کمال صاحب تک پہنچائیں گی ٹیچرز سی بھی ملک میں اقوام کا مستقبل ہوتے ہیں ایک نسل کے معمار کی تیاری میں ٹیچرز کا کردار اہم ہے اگر واقعی برطرف اساتذہ کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تو وزیر اعلی بلوچستان ازالہ کریں گے مینا مجید بلوچ نے مزید کہا ہماری حکومت نے ہمیشہ بلوچستان و ملک کے مفاد میں فیصلے کیے ہیں جو بلوچستان کے مستقبل کے لیے مناسب ہوگا انھیں فیصلوں پر عمل دارامد کیا جائے گا ہم امید کرتی ہیں وزیر اعلی بلوچستان زاتی دلچسپی لے کر انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے انہوں نےمزیدکہاکہ ایم پی اے حاجی اکبر اسکانی کی برطرف 144 ٹیچرز کے لیے کوششوں کو سراہتے ہیں, لفاظی بیانات سے لے کر بلند بانگ دعوئے کرنے والے لیڈرز عملاً کچھ نہیں کرتے جبکہ برطرف خواتین کی اس شدید سردی میں نہ صرف رہائش کا انتظام کیا ہے بلکہ کھانے پینے تک کی ضرورت اپنی جیب سے ادا کررئے ہیں اور انکی بحالی کے لیے عملاً کوششوں میں مصروف ہیں امید کرتے ہیں برطرف ٹیچرز کا مسلۂ جلد از جلد حل ہوگا
(رپورٹ سجاول جمالی ennنیوز جعفرآباد بلوچستان)