ایف بی آر نے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے 8 دسمبر سے پہلے جمع کرانے کی ہدایت کردی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام ٹیکس گزاروں کو اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے 8 دسمبر 2020ء سے پہلے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

ترجمان ایف بی آر نے بیان میں کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں آسانی کے لئے ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ ٹیکس سال 2020ء کے لئے نیا آسان ریٹرن فارم متعارف کرایا گیا ہے۔ ٹیکس گزار نئے وزرڈ بیسڈ آسان ویب انٹرفیس کے ذریعے راہ نمائی کے ساتھ سالانہ گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس آسان ایپ پر سمارٹ فون کے ذریعے بھی گوشوارے جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ ایسے تمام افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے جو کہ قابل ٹیکس آمدنی ہونے کے باوجود گوشوارے جمع نہیں کرا رہے اور ایسے افراد جن کے اخراجات قابل ٹیکس آمدنی سے زائد ہے مگر انہوں نے سالانہ گوشواروں میں اپنی آمدن قابل ٹیکس آمدنی سے کم ظاہر کی ہے۔

ایف بی آر کے ڈیٹا بیس میں ایسے تمام افراد کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات مو جود ہیں۔ ایف بی آر ایسے تمام افراد کو آخری موقع فراہم کر رہا ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے اپنے صحیح اخراجات اور آمدن کے حساب سے جمع کرائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی راہ نمائی کے لئے ویڈیو ٹیو ٹوریلز ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ کسی بھی دشواری پیش آنے پر ایف بی آر کی ہیلپ لائن 111772772 یا ویب سائٹ www.fbr.gov.pk سے مدد لی جا سکتی ہے۔ یاد رہے انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنا ہر اس شخص پر لازم ہے جس کی سالانہ آمدن چھ لاکھ یا اس سے زائد ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوئٹہ : خواتین ٹیچرز

Mon Nov 2 , 2020
بلوچستان : (رپورٹ سجاول جمالی ennنیوز جعفرآباد بلوچستان) برطرف ٹیچرز کی گزارشات اور تحفظات وزیر اعلی بلوچستان تک پہنچاؤں گی اگر انکے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تو ازالہ کیا جانا چاہیئے (مینا مجید بلوچ) کیچ سے برطرف خواتین ٹیچرز کے وفد سے کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی سینیر رکن […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930