مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا

مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا، آج سے یومیہ 20 ہزار زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے، 60 ہزار افراد کو نماز کی اجازت ہو گی۔

کورونا کے پیش نظر عمرہ پر عائد عارضی پابندی کے خاتمے کا تیسرا مرحلہ شروع ہو گیا۔ مختلف ممالک سے زائرین سعودی عرب پہنچنا شروع ہو گئے، مسجد الحرام میں کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کر لی گئیں، عمرہ زائرین کو پہلے تین دن آئسولیشن میں گزارنا ہوں گے۔

عمرہ کے تیسرے مرحلے پر اعلی ترین طبی معیار اور پروٹوکولز کا اہتمام کیا گیا ہے، ایس او پیز کا مقصد اللہ کے مہمانوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ مسجد الحرام میں آنے والوں کو ماسک پہننے، ہاتھوں کو سینی ٹائز کرنے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندی کرنا ہو گی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایف بی آر نے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے 8 دسمبر سے پہلے جمع کرانے کی ہدایت کردی

Mon Nov 2 , 2020
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام ٹیکس گزاروں کو اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے 8 دسمبر 2020ء سے پہلے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ ترجمان ایف بی آر نے بیان میں کہا ہے کہ انکم […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930