ٹرمپ الیکشن ہارنے کی صورت میں نتائج ماننے سے انکار کر سکتے ہیں: امریکیوں کو خدشہ

امریکی میں متعدد ایکٹیوسٹ گروپس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صدر ٹرمپ الیکشن ہارنے کی صورت میں نتائج ماننے سے انکار کرسکتے ہیں، ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے سو سے زائد گروپوں نے احتجاج کی تیاری کر لی۔ ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ ان کو یقین ہے، 20 جنوری کو جو بائیڈن ہی صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج ماننے سے انکار کیا تو کیا ہوگا امریکا کے جمہوریت پسند طبقے میں خدشات جنم لینے لگے۔

ٹرمپ کے ممکنہ غیر جمہوری اقدام کے پیش نظر 130 ایکٹیوسٹ گروپوں نے اتحاد قائم کیا ہے جو ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ طور پر انتخابی نتائج ماننے سے انکار کی صورت میں پورے امریکا میں مظاہرے کریں گے۔

دوسری جانب ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ وہ جو بائیڈن کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں، چاہے کچھ بھی ہوجائے، 20 جنوری کو جو بائیڈن ہی صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔

اُدھر رپبلکن پارٹی کو ہیکرز کی جانب سے شدید دھچکا لگا ہے، وسکانسن ریپبلکن پارٹی کے اکاؤنٹ سے ہیکرز نے 23 لاکھ ڈالر چرا لیے یہ رقم ریاست وسکانسن میں ٹرمپ کی انتخابی مہم پر خرچ ہونا تھی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا

پیر نومبر 2 , 2020
مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا، آج سے یومیہ 20 ہزار زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے، 60 ہزار افراد کو نماز کی اجازت ہو گی۔ کورونا کے پیش نظر عمرہ پر عائد عارضی پابندی کے خاتمے کا تیسرا مرحلہ شروع […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: