عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ گلگت کے عوام کو سہولیات فراہم کرنا پیپلزپارٹی کا منشور ہے، شہید بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے.

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ منافق کی چار نشانیاں ہیں جو ساری عمران خان میں موجود ہیں۔ کٹھ پتلی سمجھ رہے ہیں بی بی کی تصویریں ہٹا کر انہیں عوام کے دلوں سے بھی نکال لیں گے، بے نظیر نے عوام کو جمہوری اور سیاسی آزادی دلائی۔ عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، چینی، آٹا چوروں کو این آر او دیا، وزیراعظم نے خود کشمیر کا سودا کر لیا اور ہمیں مودی کے بیانیے کا طعنہ دیتے ہیں، انہوں نے کلبھوشن کو وکیل کرکے دیا، منافق کی تمام نشانیاں وزیراعظم میں ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو روزگار فراہم کرنے کاوعدہ ہے، ہماری جماعت عوام کو لاوارث نہیں چھوڑتی، مشکل وقت میں ساتھ دیتی ہے، لوگوں کو صرف پیپلزپارٹی کے دور میں ہی حقوق ملتے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ٹرمپ الیکشن ہارنے کی صورت میں نتائج ماننے سے انکار کر سکتے ہیں: امریکیوں کو خدشہ

Mon Nov 2 , 2020
امریکی میں متعدد ایکٹیوسٹ گروپس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صدر ٹرمپ الیکشن ہارنے کی صورت میں نتائج ماننے سے انکار کرسکتے ہیں، ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے سو سے زائد گروپوں نے احتجاج کی تیاری کر لی۔ ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ […]

You May Like

کیلنڈر

October 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031