خانپورمہر(رپورٹ ایازاحمد)
خانپورمہر میں زرعی زمین پر قبضے اور بااثروں کی جانب سے ظلم وستم کے خلاف محنت کشوں کا احتجاج
تفصيلات کے مطابق خانپورمہر کے قریبی گاوں قالو ملک کے رہائشی دو بہاٸی مکھنو ملک اور دلبر ملک نے احتجاج کرتے ہوۓ بتایا کے بااثر علی نواز ملک،بیربل ملک،پہوٹو ملک۔علی مرادملک۔رانو ملک.شھزاد بھنبھرو ۔اعجاز بھنبھرو اور دیگر نے ہمارا جینا محال کردیا ہم یہاں سن 1982سے رہائش پذیر ہیں لیکن بااثر ہمارے زمینوں پر قبضہ کرکے ہمیں گاوں سے نکالنا چاھتے ہیں
مظاہرین نے مزید بتایا کے ہمارے 26ایکڑ زمین پر بااثروں کی جانب سے قبضہ ہے جبکے ہمارے 5ایکڑ زمین پر کھڑے کپاس کو بااثروں نے آگ لگا کر جلا دیا
مظاہرین نے ایس ایس پی گہوٹکی اور دیگر آعلی عملداروں سے انصاف کی اپیل کی ہے
ایازاحمد ای ای این نیوز تحصیل رپورٹر خانپورمہر