نارووال(نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر)
اسسٹنٹ کمشنر نارووال سیدہ تہنیت بخاری نے نارووال، بدوملہی اور قلعہ احمد آباد میں پنجاب
حکومت کی ہدایت پر لگنے والے سہو لت بازاروں کا دورہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نارووال نے اس موقع پر
کہا ہے ڈپٹی کمشنر نارووال کی خصوصی ہدا یت پر تما م سہولت بازاروں میں صارفین کو روز مرہ
استعمال کی اشیائے خوردونوش معیاری اور صاف ستھرائی عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر باآسانی
میسر آرہی ہیں اور صارفین حکومتی کی طرف سے دی جانے والی سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے
ہیں ، کسی بھی جگہ صارفین کو کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نارووال
نے اس موقع پر محکمہ زراعت ،ما رکیٹ کمیٹی ،لائیو سٹاک اور محکمہ فوڈ کے اسٹال پر اشیاء کا جائزہ
لیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری محمد عارف ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اکمل ، اسسٹنٹ
ڈائریکٹر زراعت تنویر احمد تتلہ ، فوڈ انسپکٹر ملک محمد شفیق، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی فیاض بھنڈر ،
سیکرٹری ملک مظفر ارشاد و دیگر اس موقع پر موجود تھے ۔
خبر (نمائندہ خصوصی . رانا محمد مدثر) نے ارسال کی ہے