سکھر (کرائم رپورٹر – عبدالحفیظ بلوچ)
سکھر ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس ضلع سکھر رانا عدیل تصور کی خصوصی ہدایات پر جشن
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے 12 ربیع الاول کے عظیم الشان مرکزی جلوس کے موقع پر
پاک فوج،رینجرز اور پولیس کے شانہ بشانہ سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے ایڈیشنل کنٹرولر غلام اکبر
برڑو اور ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان کی قیادت میں خدمات انجام دی۔اس موقع پر انسٹرکٹر علی
انور نائچ،گروپ وارڈن محمد احمد شیخ،پوسٹ وارڈن آغا اکرم درانی،کامران راجپوت و دیگر رضاکاروں نے
خدمات انجام دیں۔اس موقع پر ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کی آمد نعمت عظمی ہے۔ آقا دوجہاں رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم کا میلاد منائیں پورا سال
امن و محبت،خیر و برکات حاصل کریں۔حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت
کا متبرک و مقدس دن مسلمانان عالم کے لئے مسرت و شاد مانی کا دن ہے۔محسن انسانیت صلی
اللہ علیہ وسلم کی درخشندہ تعلیمات پر عمل کر کہ دین و دنیا کی فلاح ،محبت و رواداری کے
فروغ،امن و سلامتی کے تحفظ،احترام انسانیت اور حقوق العباد کی پاسداری کر سکتے ہیں۔رحمت
العالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس جامع المعجزات ہے۔پیغام عشق رسول صلی اللہ علیہ
وسلم کے لئے ہم سب کو کو شاں رہنا چاہیئے اور یہی سچے اور پکے مسلمان ہونے کی نشانی ہے۔
ڈاکٹر سعید اعوان نے ڈپٹی کمشنر ضلع سکھر رانا عدیل تصور،ایس۔ایس۔پی سکھر عرفان علی
سموں،ڈی۔ایس۔آر رینجرز محمد ایوب،ڈی۔ایچ۔او آفیس کے ڈاکٹر جاوید شیخ سے اظہار تشکر بھی کیا
کہ انھوں نے اور ان کے نے اسٹاف نے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مرکزی جلوس
میں اپنی ذمہ داریاں اور خدمات احسن انداز میں نبھائیں۔
یہ نیوز ( کرائم رپورٹر – عبدالحفیظ بلوچ ) نے ارسال کی ہے