نواں کوٹ میں بوائز کالج کی تعمیر کے لیے 4ایکڑ اراضی گفٹ کرنے پر ان کا شکریہ

ظاہر پیر : ( مجاھد بلوچ ۔ نمائندہ )

پینل آ ف چیئرمین پنجاب اسمبلی ایم پی اے حلقہ پی پی 258 میاں شفیع محمد نے اپنے گروپ کے ساتھیوں کے ہمراہ پروفیسر میاں خدا بخش سومرو کی رہائش گاہ پر گئےاور نواں کوٹ میں بوائز کالج کی تعمیر کے لیے 4ایکڑ اراضی گفٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا

اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ہار پہنائے ایم پی اے میاں شفیع محمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پروفیسر میاں خدا بخشں سومرو جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کروڑوں روپے کی اراضی گفٹ کی

ان کے خاندان کی نواں کوٹ کی عوام کے لیے پہلے بھی بہت خدمات ہیں ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے مشکور ہیں خان پور میں مخیر حضرات کا فلاحی کاموں میں تعاون قابل تحسین ہے

پروفیسر میاں خدا بخش سومرو نے کہا کہ ایم پی اے میاں شفیع محمد کی کوششوں سے نواں کوٹ میں کالج کی منظوری عوام کے لیے بڑا تحفہ ہے نواں کوٹ اور اس کے گردونواح کے علاقوں کی نوجوان نسل کےروشن مستقبل کی خاطر یہ بہت بڑا قدم ہے ہم ان کے مشکور ہیں

اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل جام پور سردار مشرف خان جتوئی، سابق چیئرمین یونین کونسل نواں کوٹ جام انور علی لاڑ،سابق چیئرمین یونین کونسل عظیم شاہ ملک محمد اختر مڑل،معروف بزنس مین رئیس منور حسین، پرنسپل بوائز ڈگری کالج خان پور رفیق احمد صدیقی ،سینئر صحافی واینکر جام فیاض لاڑ، نگاہ آ ئی کیئر سوسائٹی کے صدر عبداللہ بلوچ،ڈاکٹر مظہر الزماں سومرو، سابق وائس چیئرمین نواں کوٹ راو محمد ندیم،سابق وائس چیئرمین یونین کونسل گڑھی اختیار خان سردار صابر خان کورائی ،پروفیسر ملک منیر احمد،ملک اے ڈی،جام منیر احمد، ذیشان علی ڈوگر،خواجہ عبدالسلام،محمد طیب ہاشمی سمیت دیگر بھی موجود تھے

City Zahir pir

ظاہر پیر : ( مجاھد بلوچ ۔ نمائندہ )

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مسجد الحرام میں کار سوار کی گیٹ نمبر 89 سے گھسنے کی کوشش

Sun Nov 1 , 2020
مکہ مکرمہ : ( محمد حسنین ۔ ٹرینی رپورٹر ) ‏مسجد الحرام میں کار سوار کی گیٹ نمبر 89 سے گھسنے کی کوشش سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادی کار قبضے میں لے لی گئی، حملہ آور گرفتار … !!

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930