کشمور : سیف اللہ چھاچر ۔ نمائندہ
کشمور میں 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس درگاہ عالیہ بھرچونڈی شریف سے برآمد ہو چکا ہے جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی
کشمور میں 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس درگاہ عالیہ بھرچونڈی شریف سے برآمد ہو چکا ہے جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جلوس فاروقی پٹرول پمپ سے شاہی بازار سے ہوتی ہوئی سٹی پارک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورنبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے حکومت کو چاہی فلفور فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیاجائے دوسری جانب شرکاء نے کہا کہ کے ہم میلاد النبی جشن جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں کیوں کے ہمارے دو جہاں کے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم عالم اسلام کیلئے رحمت اللعالمین بن کر آئے اور حضور نبی پاک کی بدولت دنیا میں وجود میں آئی دوسری جانب کشمور کی فضا آقا کی آمد مرحبا مدنی کی آمد مرحبا سے گونج اٹھی جبکہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے