کمالیہ پیرمحل ( نمانئدہENNنیوز ۔ ملک دلشاد )
سندھیلیانوالی تحریک انصاف کے ایم این اے اور ایم پی اے کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے سوشل میڈیا پر دونوں کا ایک دوسرے کے گروپوں سے علیحدگی کا اعلان
سونیا رضا نااہل ہے ریاض فتیانہ
تفصیلات کے مطابق : حلقہ این اے 113 ایم این اے تحریک انصاف کے ریاض فتیانہ اور پی پی 123 تحریک انصاف کی سونیا رضا کے درمیان سیاسی اختلافات اب کھل کر سامنے آ گئے ہیں، یہ اختلافات جنرل الیکشن میں اُس وقت سامنے آئے جب جنرل الیکشن میں آزاد امیدوار عرفان الحسن نے پہلی بار الیکشن لڑتے ہوئے ایم پی اے کی سیٹ پر سولہ ہزار ووٹ حاصل کئے تھے، جبکہ تحریک انصاف کی سونیا رضا دوبارہ گنتی میں صرف 7 ووٹوں سے جیتی تھی، ووٹوں کی گنتی کے دوران ہی سونیا رضا کے کیمپ سے یہ آوازیں آئیں، کہ فتیانہ نے پس پردہ عرفان الحسن کو سولہ ہزار ووٹ دلوائیں ہیں، یہی سے سیاسی اختلاف چلتے چلتے اب شدت اختیار کر گئے ہیں، چند دن پہلے سوشل میڈیا پر دونوں گروپوں نے ایک دوسرے سے برات کے اعلانات لگا دئیے ہیں، دوسری طرف سونیا رضا آئندہ الیکشن میں ایم این اے کی سیٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے، دوسری طرف ریاض فتیانہ نے اپنے حمایتوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے سونیا صرف چند ووٹوں سے الیکشن جیتی تھی، میں اگلا الیکشن اس کیساتھ نہیں لڑوں گا، میرا ساتھ کوئی اور ایم پی اے ہو گا، انہوں نےکہا سونیا رضا نااہل ہے کوئی ترقیاتی کام نہیں کروائے، میری شکایتیں کرتی ہے ڈی سی سے، سوشل میڈیا پر دونوں گروپوں کے حمایتی ایک دوسرے پر لفظوں کی گولہ باری کر رہیں ہیں، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تحریک انصاف مختلف دھڑوں میں تقسیم ہوتی نظر آ رہی ہے،
ایم این اے اور ایم پی اے کے درمیان اختلافات کا نقصان عوام کو براہ راست ہو رہا ہے، دونوں طرف کے سیاسی کارکن عوامی ترقیاتی کاموں کی طرف توجہ دینے کی بجائے آپس کی کھنچا تانی میں مصروف ہیں، جسکی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں پر کام ست روی کا شکار ہے