ڈومیلی:(محمدنبیل حسن+فرحت چوہدری )
ڈومیلی اور گردونواح میں بھی جشن عید میلادالنبیﷺ بڑےہی عقیدت کے ساتھ منایا گیا ڈومیلی،بڑاگواہ
،پدھری،اڈرانہ،گتر سے جلوس برآمد
جلوس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد میں جھنڈے اٹھاۓ شرکت کی۔اور محافل کا بھی اہتمام کیاگیا
تفصیلات کیمطابق ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ڈومیلی گردونواح میں جشن عیدمیلاد النبیﷺ کو پوری امت
مسلمہ بڑے ہی عقیدت اور جوش وخروش سے منایا سوہاوہ میں بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد جلوس میں شامل
ہوٸی اور ہر سال میلاد مصطفی اسی طرح عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے سوہاوہ شہر کا مرکزی جلوس شہر
کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا جامع مسجد گلزار رحمت سوہاوہ میں اختتام پذیر ہوا۔جبکہ دارالعلوم جمال الکرم
بڑاگواہ سے برآمدہونے والا جلوس مختلف راستوں سے ہوتے ہوا جامع مسجد بڑاگواہ میں ختم ہوا اور وہاں محفل
کا انعقاد کیاگیا۔اڈرانہ سے برآمدہونے والی ریلی کھنور ختم ہوٸی۔گترمیں بھی جلوس نکالا گیا۔تھلہ چوہدریاں کے
نوجوانوں نے بھی ریلی نکالی اور فضا مرحبامرحبا کی صداٶں سے گونجتی رہی۔پدھری مغل آباد میں بھی بڑی
ریلیاں نکالی گٸی۔نمازجمعہ کے بعد ڈومیلی میں بھی بڑا جلوس برآمد ہوا۔اسکے علاوہ بڑاگواہ میں دو گھروں کو
بہت ہی محنت کیساتھ دلہن کی طرح سجایاگیااور میلادکمیٹی نے فیصل بشیر کو اس سال کا فاتحہ قرار دیا۔اور
دونوں گھروں میں مختلف قسم کے ماڈل بھی پیش کٸے گٸے۔دیگر علاقوں سے مردوخواتین اور بچوں کی بڑی تعداد
ماڈلز دیکھنے کوآرہی ہے۔
خبر (محمدنبیل حسن) نے ارسال کی ہے