ترکی اور یونان میں زلزلہ، 14 افراد چل بسے، پاکستان کا اظہار افسوس

ترکی اور یونان میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں اور 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ ترک شہر ازمیر کے گردو نواح میں آیا جس کی شدت امریکی ریکٹر اسکیل کے مطابق 7.0 ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 16.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے ترکی کے مغربی ساحل پر محسوس کیے گئے۔ زلزلوں کے جھٹکے بلغاریہ اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔

 

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی اور یونان فالٹ لائن پر موجود ہیں جہاں پر اکثر اوقات زلزلے آتے رہتے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ شہر کے وسطی علاقے میں ایک عمارت بھی منہدم ہوگئی جبکہ مجموعی طور پر 6 عمارتوں کے گرنے کی اطلاعات ہیں۔ اب تک ملبے تلے دبے 72 افراد کو زندہ نکالا جاچکا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے اناطولیہ کے مطابق استنبول کے گورنر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے استنبول میں بھی محسوس کیے گئے جبکہ سونامی کی وارننگ کے بعد متعدد علاقوں میں سمندر کی سطح بلند ہونے کے بعد پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی میں ایران کی سرحد کے قریب زلزلہ، 7 افراد جاں‌ بحق

ترک میڈیا کے مطابق ترکی میں زلزلے کے بعد سے متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہیں جبکہ زلزلے کے بعد ترکی اور یونان نے مشکل کی گھڑی میں ایک دوسرے کی امداد پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق ایسے وقت میں ہوا جب دونوں ممالک کے درمیان سفارتی معاملے پر بہت زیادہ کشیدگی پائی جاتی ہے۔ یہ کشیدگی ترکی کی طرف سے تیل اور گیس کی تلاش کے دوران ہوئی تھی۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہے جبکہ دو افراد یونان میں چل بسے ہیں، یونان میں زندگی کی بازی ہارنے والوں میں دو نو عمر شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک لڑکی اور لڑکا شامل ہے۔

ترکی کے وزیر صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اس واقعے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 120 افراد زخمی ہو گئے۔ہماری امدادی ٹیموں نے بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے لوگوں کے اہلخانہ کیساتھ ہیں، جانی نقصان پر بہت افسوس ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نارووال۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان کی زیر صدارت محفل میلاد کا اہتمام پناہ گاہ ڈی ایچ کیو ، نارووال میں کیا گیا

ہفتہ اکتوبر 31 , 2020
نارووال(نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر) ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان کی زیر صدارت محفل میلاد کا اہتمام پناہ گاہ ڈی ایچ کیو ، نارووال میں کیا گیا۔ڈی۔پی۔ او نارووال اور اے۔سی نارووال بھی محفل میں شریک ہوئے۔ محفل میں پناہ گاہ مہمانوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے ممبران نے بھی شرکت […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: