اسلام آباد میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیا گیا ، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کیا گیا، یہ احتجاج ریڈ زون میں کیا گیا، مظاہرین آبپارہ چوک پر کنٹینرز ہٹا کر فرانسیسی سفارتخانے کی جانب گامزن ہیں، پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں گستاخانہ خاکوں اور فرانس کے صدر کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکا کی جانب سے ریڈ زون کی جانب بڑھنے پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ احتجاجی مظاہرین سرینا چوک پر پہنچے اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

پولیس نے ریڈ زون جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بلاک کر دیے جبکہ مظاہرین نے ریڈ زون کی طرف جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔

پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور سرینا ہوٹل کے سامنے جنگل میں آگ لگا دی جبکہ پولیس چوکی کو بھی توڑ دی۔

ذرائع نے کہا کہ صورتحال بگڑنے پر پولیس کی مزید نفری کو ریڈ زون میں طلب کر لیا گیا جبکہ پولیس کا ساتھ دینے کے لیے رینجرز کی نفری کو بھی طلب کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو ڈپلومیٹک انکلیو میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خطے میں بھارت کو اہمیت دینے کا امریکی طرز عمل خامیوں پر مبنی ہے: عمران خان

Fri Oct 30 , 2020

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930