وزیراعظم کا پمز ہسپتال اسلام آباد کا غیر اعلانیہ دورہ، نئے ایمرجنسی بلاک کا جائزہ لیا

وزیراعظم عمران خان نے پمز ہسپتال اسلام آباد کا غیر اعلانیہ دورہ کیا، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹرشبلی فراز اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان بھی ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم نے ہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک کا معائنہ کیا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔

معاون خصوصی برائے صحت نے وزیر اعظم کوبتایا کہ کورونا وبا کے پیش نظر ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کے لیے مخصوص طریقہ کار مرتب کیا گیا ہے۔

معاون خصوصی نے بتایاکہ ایمرجنسی مریض کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد اس کی حالت کے مطابق اسے ہسپتال کے متعلقہ حصے میں منتقل کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ کار سے ایمرجنسی مریض اور ہسپتال میں پہلے سے موجود مریضوں کوجہاں کورونا سے محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے وہاں مریض کو مرض کے مطابق متعلقہ شعبے میں منتقلی کا عمل بھی آسان ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے پمز ہسپتال کی پرانے ایمرجنسی بلاک کا بھی جائزہ لیا۔ وزیرِ اعظم نے نئے ایمرجنسی بلاک اور اس میں فراہم کردہ سہولتوں کو سراہا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے ایمرجنسی وارڈ میں موجود ڈاکٹرز حضرات سے بھی بات چیت کی اور ان سے ہسپتال میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صدر مملکت عارف علوی کی فرانسیسی صدر کے گستاخانہ خاکوں کے بیان کی مذمت

Fri Oct 30 , 2020
صدر مملکت عارف علوی نے فرانسیسی صدر کے گستاخانہ خاکوں کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کا مسئلہ اٹھایا، معاشرتی امور میں منبر اور محراب کا کرادار بہت اہم، نبی کریمؐ کی تعلیمات کا عکس ہماری زندگی میں نظر آنا چاہیے۔ اسلام […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930