ژوب۔( نمائندہ۔سلطان۔شیرانی )
ضلعی انتظامیہ شیرانی کی کامیاب کاروائی بڑی مقدار میں ٹماٹر اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی. ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد رمضان پلال کی ہدایت پر
اسسٹنٹ کمشنر شیخ عصمت اللہ مندوخیل کی سربراہی میں لیویز فورس نے حسو بند لیویز چیک پوسٹ پر ٹماٹر, پیاز اور مرچ سے لوڈ 21 پک اپ اور 03 عدد مزدے کو
پکڑ کر شیرانی سے باہر بیرون صوبہ لے جانے کی کوشش نا کام بنا دی واضع رہے گزشتہ چند دنوں سے ژوب شیرانی میں ٹماٹروں کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی
ہے جو عوام کی قوت خرید سے باہر ہے ژوب اور شیرانی کے عوام نے ضلعی انتظامیہ شیرانی کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے بر وقت کاروائی کو سراہا.
یہ نیوز ( نمائندہ ۔ سلطان شیرانی) نے ارسال کی ہے