اٹک : 11ربیع الاول 29اکتوبر بروز جمعرات موٹر سائیکل میلاد ریلی نکالی جائے گی

اٹک (کرائم رپورٹر – امجد بیگ )

جامع محمدیہ غوثیہ فیض القرآن کامرہ کینٹ کے زیر اہتمام 11ربیع الاؤل 29اکتوبر بروز جمعرات موٹر سائیکل میلاد ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت علامہ حافظ حامد

رضا، سید ریاض شاہ، علامہ حافظ غلام جیلانی و دیگر کریں گے اس سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اجلاس جامع مسجد قباء قطبہ موڑ کا مرہ

کینٹ میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی 29اکتوبر کو موٹر سائیکل میلاد ریلی جوش و جذبے اور نہایت عقیدت و احترام

سے نکالی جائے گی اور 30اکتوبر کو مرکزی میلاد کمیٹی کامرہ کینٹ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ کاعظیم الشان جلوس نکالا جائے گا۔ ریلی اور جلوس

اپنے روائتی راستوں سے گزر کر مقررہ جگہوں پر بر وقت اختتام پذیر ہوں گے اجلاس میں سید ریاض شاہ، حافظ حامد رضا، علامہ حافظ غلام جیلانی، جنرل سیکرٹری

امجد بیگ نمبر دار،محمد اکرام قادری دریا شریف، علامہ غلام مرتضیٰ، حاجی محمد عظیم، حافظ نعمان اسلم، حافظ صداقت، علامہ محمد اشرف، حافظ غلام مرتضیٰ،

سید طا ہر شاہ سابق امیدوار ایم پی اے، راشد محمود،، سرفراز ٹیلر ، مولانا خالد محمود،حافظ مدثر، حافظ ذیشان و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یہ خبر (امجد بیگ تحصیل رپورٹر) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

میپکو سب ڈویزن سراۓ سدھو کی برانچ کوٹ اسلام

بدھ اکتوبر 28 , 2020
( کرائم رپورٹر – حویلی کورنگا ) میپکو سب ڈویزن سراۓ سدھو کی برانچ کوٹ اسلام میں مبینہ کرپشن لاٸن مین صابر کمہار لاکھوں مالیتی تار فروخت کرنے لگا : اعلٰی حکام نوٹس لیں صابر کمہار لاٸن مین غریب عوام سے بدتمیزی اور جیب گرم کرنے میں مصروف ہیں تفصیلات […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: