ای این این رپورٹر – بابر شجاع کی تحریر

( رپورٹر – بابر شجاع )

آج میں اس قدر رنجیدہ ھو کر یہ تحریر کرنے پر مجبور ھوا کہ ھماری آپس کی لڑائیاں اور نفرتیں اسقدر بڑھ گیں کہ دشمن اسلام کھل کر اپنی شیطانیت دکھانے لگے ۔

عشق رسول پاک ﷺ کا تقاضہ یہ ھے کہ ھم اپنی جان ۔مال ۔ماں باپ ۔اور اولاد سے بڑھکر اپنے نبی پاک ﷺ سے محبت کریں ۔انکی حرمت پر جان قربان کرنے کے

لیے ھمیں لمحہ بھر بھی توقف نہی کرنا چاہیے ۔۔۔۔پوری دنیا کے اسلامی ممالک اور وہاں پر بسنے والے مسلمانوں نے اس گستاخانہ حرکت پر یکجان اور یک زبان ھو کر

ایک ہی موقف کی بھر پور حمایت کی ھے ۔۔جس ملک نے یہ گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کی اسکی تمام تر پراڈکٹس کو مکمل۔بایکاٹ کیا جاے ۔۔ اور فوری طور پر

اسپر اپنی پوری امت مسلمہ کو سخت تریں ردعمل دکھانے پر آمادہ کیا جاے ۔۔۔کچھ ممالک میں تو ھزاروں لاکھوں کی تعداد میں ان پراڈکٹس کے ڈبوں کو واپس بھجوانے

کا عمل شروع بھی کردیا ۔ پاکستان جو کہ خالصتاُاسلام کے نام پر بنا ھے ۔اسمیں ھم بحثیت قوم تو مسلماں ھی بستے ھیں ۔۔۔مگر افسوس صد افسوس کہ ھم اب

صرف مسلمان ھی نہی ۔بلکہ ۔۔۔سنی ۔شیعہ ۔دیوبندی اہل حدیث ۔اور بطور بریلوی رھتے ھیں ۔۔۔مسلکی اختلافات کی بھی کسی حد تک وجہ سمجھ میں آتی ھے ۔۔۔۔

مگر اب اک نیا فتنہ ھم میں اسقدر سرایت کر چکا ھے کہ اس نے تو ھم کو اپنے اپنے گھر تک محدود کر دیا ھے ۔وہ فتنہ ھے ۔۔سیاسی کارکن کا ۔۔سیاستدانوں نے دولت

اور شہرت کے نشے میں ھمیں ایک ھی گھر میں ایکدوسرے سے جدا کر کے رکھ دیا ھے ھم ایک ھی گھر میں ایک ھی خون ھوتے ھوے بھی ایکدوسرے سے کتنے

دنوں تک بات نہی کرتے کہ ھماری سیاسی وابستگیاں ایک نہی ۔ھم بے شک جتنے بھی اعلئ ظرف ھوں جتنے بھی قابل ھوں ھم اپنی سیاسی پارٹی کی لفظی

مخالفت تک بھی بر داشت نہی کرتے ۔۔ھم مخالف پارٹی کے بندے کا جنازہ نہی پڑھتے ۔ھم اسکی تیمارداری نہی کرتے ۔ھم اسکی مالی مدد کرنا بھی گوارہ نہی

سمجھتے اسکی ھر خوشی غمی میں شامل نہی ھوتے ۔۔صرف اس لیے کہ وہ ۔ن لیگ کا ھے وہ پی پی کا ھے وہ پی ٹی آی کا ھے ۔۔ھم پانچ سال میں ایکدن آنے

والے ایک شرپسندی کےمیلے کی خاطر اپنے سالوں اور کئ نسلوں کے تعلق کو برباد کر دیتے ھیں اور پھر پچھتاتے بھی نہی پھر کتنے سالوں تک اس ایک دن کی

عارضی مخالفت کو عزت و غیرت۔اور انا کی جنگ سمجھنے لگتے ھیں ۔۔جب ھم اپنوں میں چھپے اپنے مسلماں شر پسند کو نہی سمجھ سکے آج تک تو کافر اور یہودی

دشمن کو کیسے جان پایں گے جس نے اپکے کھانے پینے پر اپنا قبضہ جمایا ھوا ھے ۔۔۔۔رسول پاکﷺ سے اک مسلمان کی محبت کا تقاضہ یہ ھے کہ وہ اپنے ۔ماں

۔اپنی اولاد اور اپنی جان سے بھی زیادہ قیمتی اپنے نبی پاک ﷺ کی عزت وحرمت کو جانتا ھو ۔۔۔ھم بے شک اپس کے جتنے بھی اختلافات رکھتے ھوں مگر حرمت

ﷺ پر ھمیں سب کو ایک ہی موقف پر قایم رھنا ھوگا وہ ھے ۔حرمت رسول ﷺپاک پر جان بھی قربان ھے ۔۔۔ جسقدر ھمیں آج ایک قوم کی بننے کی ضرورت ھے

شاید پہلے نہی تھی بحثیت مسلمان ھمیں ھر وہ کام مشترک ھو کر کرنا ھے جس سے اس ملعون ملک کی معیشت کو نقصان پہنچے اور اپ سب کے اتحاد و

یگانگت کا پتہ چلے ۔۔۔۔۔کاش کہ اسی موقع پر ھم سب کو آپسی چھوٹے چھوٹے اختلافات کو بھلا کر ایک قوم بننے کا موقع مل سکے ۔۔۔۔۔ ۔حرمت رسولﷺ پاک پر

ایک نہی ہزار جانیں بھی قربان ۔۔۔

خاکپاے در رسولﷺ وبتول سلام اللہ علیہ ۔

یہ تحریر ( رپورٹر – بابر شجاع ) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کھیوڑہ : تلاش ورثا

بدھ اکتوبر 28 , 2020
( محمد ارسلان ای این این نمائندہ) تلاش ورثا ایک بزرگ جو اپنا پتہ کلیان پور میانی بتاتے ہیں دماغی توازن درست نہ ھے ان کے ورثا کی تلاش ھے اگر کوئی شخص ان کو جانتا ھے تو پولیس چوکی کھیوڑہ رابطہ کریں انچارج چوکی کھیوڑہ سید حسن رضا 03449532912 […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: