لاہور ہائیکورٹ نے عطائیوں کیخلاف بڑا فیصلہ سنا دیا

( بابر شجاع – ای این این نمائندہ )

لاہور ہائیکورٹ نے عطائیوں کیخلاف بڑا فیصلہ سنا دیا

ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کلینک نہیں چلا سکیں گے. پنجاب میڈیکل

فکیلٹی کے تمام ڈپلومہ جات کو غیر قانونی غیر آئینی قرار

جس علاقہ میں غیر قانونی لیباٹری/کلینک چلتی پکڑی گئی اس

علاقہ کا اے سی، ڈرگ انسپکٹر اور ڈپٹی ڈی ایچ او معطل ہوگا

حکماء کو بھی محدود پریکٹس کی اجازت ہوگی

پاکستان میں صرف محدود شعبہ جات ہی پریکٹس کر سکیں گے

عدالت نے عطائیوں کے کلینک سربمہر کرنے کا پنجاب حکومت کا

اختیار قانونی قرار دے دیاعدالت نے کلینک سربمہر کرنے کیخلاف

عطائیوں کی درخواستیں خارج کر دیں جسٹس عائشہ اے ملک نے

29صفحات پر تحریری فیصلہ جاری کر دیاعدالت نے کلینک سربمہر

کرنے کیخلاف پنجاب حکومت کا مئوقف قانونی قرار دیدیا پنجاب

ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ صحت عامہ کے تحفظ کیلئے بنایا گیا،

سرکاری وکیل صحت عامہ کیلئے عطائیوں کو اڈے چلانے کی اجازت

نہیں دی جا سکتی، سرکاری وکیل ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ کا مقصد

صحت عامہ سے متعلق ہر شعبے کو ریگولیٹ کرنا ہے، عدالتی فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ پہلے ہی صحت عامہ کیلئے احتیاطی تدابیر کا اصول

طے کر چکی ہے، فیصلہ صحت عامہ سے متعلق کسی شعبے کو قانون

سے ہٹ کر کام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، فیصلہ ہیلتھ کیئر

کمیشن عطائیوں کے کلینک سربمہر کرنے کا مکمل اختیار رکھتا ہے،

فیصلہ عطائیوں کے سکلز ڈویلپمنٹ کونسلزسے حاصل کردہ تربیتی

ڈپلومے بھی غیرقانونی قرار ایسے ڈپلوموں کی ہیلتھ کیئر کمیشن

ایکٹ کے تحت کوئی حیثیت نہیں، عدالتی فیصلہ کے مطابق کو

ٹیکنیشن ھومیو ڈاکٹر نرس ڈسپنسر دائی ایل ایچ وی ڈسپنسر کلینک

یا ڈسپنسی چلانے کے مجاز ھرگز نہ ھونگے جبکہ سرٹیفائیڈ ڈاکٹروں

کو ھی کلینک ھسپتال اور لیبارٹریاں چلانے کے اھل ھونگے سر بمہر

ھونے والے کلینک لیبارٹریوں سنٹروں پر رکھے گئے طبی آلات بحق

سرکار ضبط کر لئے جایں گے جبکہ جرمانہ پچاس ھزار سے زائد ھو گا

جس علاقہ میں غیر قانونی کلینک لیبارٹری سینٹرز چھوٹے بڑے

ھسپتال پائے گئے اُس علاقہ کے اے سی ڈی ایچ او ڈرگ انسپکٹر کو

فوری نوکری سے برخاست کر دیا جایگا۔


یہ خبر ( بابر شجاع – ای این این نمائندہ ) نے ارسال کی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان انجمن تاجران نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بدھ اکتوبر 28 , 2020
( نیوز رپورٹر – آزاد خان سلیمانخیل ) ای این این نیوز بلوچستان پاکستان انجمن تاجران نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ ایک تاجر کا کہنا ہے کہ نبی اکرم ﷺ کی حرمت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں، دکانوں سے فرانسنسی مصنوعات باہر پھینک دیں گے۔ فرانس […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: