بخت علی ۔ تحصیل رپورٹر لیاقت پور
علامہ پروفیسر سید علی الحسینی نےکہاکہ اصحاب رسول و اہل بیت رسول میں موجود رشتہ داریاں ان کی باہمی اتحاد ومحبت کو ثابت کرتی ہیں
آج بھی امت مسلمہ کو باہمی محبت و اتحاد کی اشد ضرورت ہے.مفسر قرآن حضرت علامہ سید امیر رضا شاہ بخاری نے عظمت صحابہؓ و اہل بیتؓ پر مفصل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ و اہل بیت تاریخی نہیں بلکہ قرآنی شخصیات ہیں ان مقدس شخصیات کو تاریخ نہیں بلکہ قرآن کے آئینہ میں دیکھنا چاہئے. خطیب مولانا اسلم حنیف اور مفتی عبدالقادر سعیدی نے نسبت پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صحابہؓ کرام ہوں یا اہل بیتؓ عظام دونوں کا شرف نسبت پیغمبر کی وجہ سے ہے.
مولانا عبدالمنان معاویہ نے اپنے خطاب. مولانا حمزہ طوفانی،مولانا مفتی محمود سعیدی،مولانا امداد اللہ نے بھی خطاب کیا،حافظ ابوعبیدہ.حافظ شرحبیل اور عبدالستار حنفی نے نعتیہ کلام کی سعادت حاصل کی.قاری محمد اسحاق عثمانی و قاری عبدالرشید نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی.