ایک انار سو بیمار: تحصیلدار کی 58 سیٹوں کیلئے 1 لاکھ 3 ہزار 467 درخواستیں جمع

صوبہ بھر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تحصیلدار کی 58 سیٹوں کے لیے 1 لاکھ 3 ہزار 467 جبکہ نائب تحصیلدار کی 164 سیٹوں کے لیے 90 ہزار 436 درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کو تحصیلدار کی سیٹوں کی فیس کے عوض 10 کروڑ 34 لاکھ 67 ہزار روپے جمع ہوئے جبکہ نائب تحصیلدار کے لیے 9 کروڑ 4 لاکھ 36 ہزار روپے جمع ہوئے۔

صوبہ بھر میں تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کی بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جانی ہیں۔ تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کی سیٹوں پر اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 26 اکتوبر تھی۔

اپلائی کرنے والے امیدواروں کی زیادہ تعداد سے ویب سائٹ کا لنک بھی ڈاؤن ہو گیا تھا جبکہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لنک اور سرور ڈاؤن ہونے کے باوجود بھی اپلائی کرنے کی آخری تاریخ میں اضافہ نہیں کیا جس سے ہزاروں کی تعداد میں چالان فیس جمع کروانے والوں کے پیسے ضائع ہو گئے۔

چالان فیس جمع کروانے والے امیدواروں نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور سیکرٹری کو ای میلز اور انفارمیشن سیل کو تاریخ بڑھانے کے حوالے سے اپیل کی جبکہ سینکڑوں امیدواروں نے بذریعہ ای میل 26 اکتوبر کو ویب سائٹ کا لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اپلائی نہ ہونے کی شکایات درج کروائیں اور مطالبہ کیا کہ تاریخ بڑھائی جائے ورنہ ان کے چالان فیس کے عوض جمع کروائے پیسے ضائع ہو جائیں گئے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گوزو . : احساس پروگرام

Tue Oct 27 , 2020
( کرائم رپورٹر ۔ سید اعجاز علی شاہ ) گوزو . : احساس پروگرام گوزو کا رھواسی نام غلام نبی ببر کی 4 مھینہ پھیلے احساس پروگرام کے پیسے آؤٹ ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز میں نکالی گئی بنا فنگر پرنٹ کے ان کے ساتھ اور کون کون ملوث ھیں جانچ پڑتال […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930