سکھر : ( ڈپٹی ڈائريکٹر نيوزچیف – فائق علی راجڑی)
آٹے کی بڑہتی ہوئی قیمتوں کے مدنظر حکومت سندھ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ گھوٹکی کی جانب سے سستے آٹے کے اسٹال قائم کئے گئے، اسٽالز سے 40
روپے فی کلو آٹا فراہم کیا جائے گا. تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبدﷲ کی ہدایت پر حکومت سندھ کی پالیسی کے مطابق فلور ملز کے
تعاون سے ضلع کی عوام کو سستا آٹافراہم کرنے کے لئے گھوٹکی، میرپور ماتھیلو، خانگڑہ، ڈہرکی اور اوباوڑو میں سستے آٹے کے اسٹال قائم کئے گئے ہیں جہاں پر
لوگوں کو 40 روپے فی کلوکے حساب سے آٹا فراہم کیا جارہا جبکہ 10 کلو والا بیگ 400 روپے میں خرید کیا جاسکتا ہے. اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نےتمام
تحصیلداروں کو ہدایت کی ہے کہ اسٹالز پر محکمہ روینیو کے ملازمین کو مقرر کیا جائے جبکہ خریداروں کا رکارڈ بھی رکھا جائے تا کہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے.
یہ نیوز ( ڈپٹی ڈائريکٹر نيوزچیف – فائق علی راجڑی) نے ارسال کی ہے