اقوام متحدہ کی پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت، واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار

اقوام متحدہ نے پشاور کے ایک مدرسہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں متعدد معصوم طالب علم شہید اور زخمی ہوئے۔

پاکستان میں اقوام متحدہ کے دفتر نے پاکستان میں اس سنگین واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ منگل کو پشاور کے مدرسہ جامعہ زبیریہ میں اس وقت دھماکہ ہوا جب بچے درس لے رہے تھے۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے دفتر کے حکام نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پشاور میں مدرسے کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد بچوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاع پر دل گرفتہ ہوں۔ دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انشاء اللہ دہشتگردی کے اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔ اس دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت، بلندی درجات اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔

ادھر مدرسہ جامعہ زبیریہ دھماکے میں شہید افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ ان میں سے دو میتوں کو نماز جنازہ کے بعد افغانستان روانہ کیا گیا۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 5 سے 6 کلوگرام بارود استعمال کیا گیا۔ بنوں اور باجوڑ میں واقعے کے ذمہ داروں کو پکڑا گیا ہے لیکن تفتیش شیئر نہیں کرسکتے۔

آئی جی ڈاکٹر ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں 30 ہزار مساجد اور 4 ہزار مدرسے ہیں۔ چارسدہ سے متعلق تھریٹ تھا۔ واقعہ پر انتہائی دکھ ہے۔ کئی واقعات کے ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ پولیس اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھا رہی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایک انار سو بیمار: تحصیلدار کی 58 سیٹوں کیلئے 1 لاکھ 3 ہزار 467 درخواستیں جمع

منگل اکتوبر 27 , 2020
صوبہ بھر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تحصیلدار کی 58 سیٹوں کے لیے 1 لاکھ 3 ہزار 467 جبکہ نائب تحصیلدار کی 164 سیٹوں کے لیے 90 ہزار 436 درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کو تحصیلدار کی سیٹوں کی فیس کے عوض 10 کروڑ 34 […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: