پنجاب حکومت کا حفیظ سینٹر متاثرین کی امداد کیلئے ریلیف پیکج کا پلان تیار

پنجاب حکومت نے حفیظ سینٹر متاثرین کی امداد کے لیے 2 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا پلان بنا لیا ہے۔ کمشنر آفس نے حفیظ سینٹر کے نقصان کی ازالہ رپورٹ کرکے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دکان کے بدلے دکان دینے کا ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا ہے۔ حفیظ سینٹر متاثرین بحالی پروگرام کے تحت نقصان کا تخمینہ 2 ارب تک لگایا گیا ہے۔ پنجاب حکومت متاثرین کو پنجاب بینک سے فنانسنگ کرانے کی سہولت فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب روزگار سکیم کے تحت 5 فیصد مارک اپ پر سافٹ لون دیا جائے گا۔ سافٹ لون کا 8 فیصد حکومت پنجاب سبسڈی کے طور پر برداشت کرے گی۔

آئی ٹی ٹاور کی 135 دکانوں کی نشاندہی کرکے متاثرین کو آفر کر دی گئی ہے۔ متاثرین چاہیں تو فوری طور پر دکان کے بدلے دکان حاصل کر سکتے ہیں۔ آسان شرائط پر فراہم کیے گئے قرضہ کی مدت 5 سے 8 سال تک ہوگی۔

حفیظ سینٹر کی متاثرہ دکانیں بھی اصل مالکان کی ملکیت ہی رہیں گی۔ حفیظ سینٹر ریلیف پیکج پر حفیظ سینٹر کے دونوں گروپس کو آن بورڈ لیا جا چکا ہے۔

جھلسنے والے سامان کی خریداری کیلئے متاثرین کو مائیکرو فنانس سہولت دی جائے گی۔ پیکج کا اعلان وزیراعظم عمران خان یا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جلد کریں گے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اوباڑو قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ

منگل اکتوبر 27 , 2020
سکھر : ( ڈپٹی ڈائريکٹر نيوزچیف – فائق علی راجڑی) اوباڑو قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ ٹریلر موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ گیا ڈہرکی کے گاؤں جام مہراب خان سمیجو کا رہائشی موٹر سائیکل سوار 15 سالہ نوجوان علی رضا سمیجو ولد ربنواز موقع پر فوت جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: