کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایوان وزیراعلیٰ میں تقریب اور ریلی کا اہتمام

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایوان وزیراعلیٰ میں تقریب اور ریلی کا اہتمام
Published On 27 October,2020 12:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایوان وزیراعلیٰ میں تقریب اور ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے خصوصی شرکت کی۔

یوم سیاہ کے موقع پر کشمیر کمیٹی پنجاب کے زیر اہتمام ایوان وزیراعلیٰ میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں کشمیری ترانے گونجتے رہے، صوبائی وزراء سمیت عوام کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک ہوئی۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیا، مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ہے، کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا، کشمیریوں کی حمایت سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، آزادی کی جنگ کی کامیابی تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت ریفرنڈم کیوں نہیں کروا لیتا، وہ جانتا ہے کہ کشمیری پاکستان کو ہی ووٹ دیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور نے فرانس میں توہین آمیز خاکوں اور پشاور دھماکے کی بھی مذمت کی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجاب حکومت کا حفیظ سینٹر متاثرین کی امداد کیلئے ریلیف پیکج کا پلان تیار

منگل اکتوبر 27 , 2020
پنجاب حکومت نے حفیظ سینٹر متاثرین کی امداد کے لیے 2 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا پلان بنا لیا ہے۔ کمشنر آفس نے حفیظ سینٹر کے نقصان کی ازالہ رپورٹ کرکے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دکان کے بدلے دکان دینے کا ورکنگ پیپر تیار […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: