نارووال۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرقیادت بھارتی جبر وتسلط کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا‎

نارووال(نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر)

مورخہ 27 اکتوبر 2020 وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ضلع نارووال میں بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اوربھارتی جبر وتسلط کے

خلاف یوم سیاہ بھر پور طریقے سے منایا گیااس سلسلہ میں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ریلیاں اور سیمینار منعقد کیے گئے ۔ یوم سیاہ کے حوالے سے ضلعی

ہیڈکوارٹرز کی سطح پر ڈی ایچ کیو ہسپتال سے جسٹر بائی پاس تک ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر شاہد زمان لک نے کی جبکہ ریلی

میں محکمہ صحت ، سوشل ویلفیئر ، تعلیم ، زراعت ، پا پو لیشن ، لا ئیو سٹاک ، سول ڈیفنس ، ریسکیو 1122، پولیس، میونسپل کمیٹیزکے افسران کے علاوہ سیاسی

سماجی مذہبی شخصیات سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ریلی میں شرکت کی ۔ ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر شاہ زمان لک اور معروف

سماجی شخصیت حاجی ذوالفقار مہیس ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی تسلط اور ناجائز قبضہ کے خلاف آواز اٹھانا ہر شہری کا حق ہے کیونکہ بھارت

نے 27اکتوبر 1947 سے کشمیر پر غاصبانہ ناجائز قبضہ کیا ظلم و زیادتی کے باوجود کشمیروں کے حوصلے پست نہیں کر سکے ،آج ہر پاکستانی کا دل کشمیریوں کے

ساتھ ڈھرکتا ہے ہم کشمیر کے ساتھ اخلاقی مدد جاری رکھیں گے ، آج کا دن ملک بھر میں کشمیریوں کے ساتھ بھارتی ظلم تشدد کے خلاف آواز بلند کرنا اوران کے

حق خودارادیت کو دلوانا ہے اور انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جلد ہی کشمیر پر آزادی کا سورج طلوع ہو گا اور ہم سب اکٹھے ہوں گے ۔انہو ں نے کہا کہ یوم سیاہ منانے کا

مقصد بھارتی ظلم اور جبر کے حوالے سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنا ہے۔ ریلی میں شرکاء نے بینرز اور فلیکسز اٹھا رکھے تھے جس میں بھارتی

تسلط اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے ۔


خبر (نمائندہ خصوصی . رانا محمد مدثر) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈپٹی کمشنر نارووال کا سہولت بازارواں کا دورہ‎

منگل اکتوبر 27 , 2020
نارووال(نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر) مورخہ 27اکتوبر 2020 ڈپٹی کمشنرشاہد زمان لک نے کہا ہے کہ سہولت بازار حقیقی طور پرعوام کی امنگوں کے مطابق ترجمانی کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عام شہری بھی سہولت بازار سے بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں ، سہولت بازاروں سمیت ضلع بھر کی مارکیٹ […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: