( رپورٹ سجاول جمالی enn نیوز جعفرآباد بلوچستان )
وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی بم
دھماکے میں قیمتی جانوں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے
ہوئے دہشتگردی کے اس افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں
مذمت کی ہے. انہوں نے اپنے ٹویٹ کے زرئعے کہا ہے کہ ملک دشمن
عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے اور ہم
شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے. وزیراعلی بلوچستان
جام کمال خان نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا
کہ شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گوں ہیں.
یہ خبر ( سجاول جمالی enn نیوز جعفرآباد بلوچستان ) نے ارسال کی ہے۔