( نیوز رپورٹر – نذیر احمد )
سرگودھا:پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے
خلاف کاروائی، گرفتارگیارہ ملزمان سے چرس، شراب واسلحہ برآمد
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات
فروشوں و ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے
تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے محمد اصغر سکنہ جھمٹانوالہ سے
چرس810گرام معہ پسٹل30بور،تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے آصف
سکنہ 46شمالی سے چرس240گرام، محسن سکنہ 43شمالی سے
چرس240گرام، محسن سکنہ اعوان چوک سے شراب20لیٹر، تھانہ
ساجد شہید پولیس نے نوید سکنہ فاروق کالونی سے شراب30لیٹر،
تھانہ لکسیاں پولیس نے محمد اصغر سکنہ دودہ سے
شراب20لیٹر،تھانہ سلانوالی پولیس نے ابرار خان سکنہ سلانوالی سے
شراب10لیٹر،تھانہ کڑانہ پولیس نے امتیاز سکنہ 31جنوبی سے
کلاشنکوف معہ170گولیاں، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے ارسلان سکنہ
174شمالی سے پسٹل30بور، مصدق سکنہ155شمالی سے
پسٹل30بوراور تھانہ سٹی پولیس نے اسد سکنہ بلاک16سرگودھا سے
پسٹل30بور برآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی
وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے
گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)
یہ خبر ( نیوز رپورٹر – نذیر احمد ) نے ارسال کی ہے۔