بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ کا جلسہ ملتوی کرنے کی اپیل

(رپورٹ سجاول جمالی enn نیوز جعفرآباد بلوچستان)

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ کا جلسہ ملتوی کرنے کی اپیل کر دی۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں لیاقت شاہوانی کاکہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی سے متعلق معاملات کو حکومت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے، ماضی میں بھی بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیاسی قیادت کو نشانہ بنایاجاتا رہا، سیکیورٹی خدشات کےبعد حکومت کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی کہ انہیں سیکیورٹی خدشات پر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے 25 اکتوبر کاجلسہ ملتوی کر دینا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کی قیادت پہلےہی دو بار جلسہ ملتوی کرچکی ہے، ہمیں جلسے کےحوالےسے کوئی اعتراض نہیں ہے، آئندہ جب بھی جلسے ہوں گے ہم ہر طرح سے سہولت فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز قمر دین کاریز میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنایاگیا، بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کی وجہ سے ماضی میں خوف کا عالم رہاہے۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا تیسرا جلسہ 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہوگا جس میں اعلیٰ قیادت شریک ہوگی۔

گزشتہ روز نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا۔

نیکٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔(رپورٹ سجاول جمالی enn نیوز جعفرآباد بلوچستان)

یہ نیوز رپورٹ ( سجاول جمالی enn نیوز جعفرآباد بلوچستان) نے ارسال کی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مانسہرہ پولیس کی کاروائی

Sun Oct 25 , 2020
( نیوز رپورٹر – نذیر احمد ) ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن اور ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ کی ہدایات پر کمسن موٹرسائیکل سواروں ، بغیر ہیلمٹ اور پھٹے سلنسرز والے موٹرسائیکلوں کے خلاف مانسہرہ پولیس کا کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر جاری۔۔ ۔ تمام تھانہ […]

کیلنڈر

October 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031