صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب پیر سیدسعیدالحسن شاہ نے رورل ہیلتھ سنٹرظفروال میں پولیومہم کاافتتاح کیا

نارووال(نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر)

صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب پیر سید سعیدالحسن شاہ نے ڈپٹی کمشنر نارووال شاہدزمان لک کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر ظفروال میں پولیو مہم کا افتتاح کیا

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان اکرم ، سی ای او ڈا کٹر محمد خالد ، فوکل پرسن ڈی ایچ او ڈا کٹر محمد طارق ، ڈاکٹر محمد ابو زر، ڈی ایس وی مجاہد خاں ، ممتاز بٹ کے علاوہ چیئرمین اوورسیز کمیٹی عرفان عابد اور ٹائیگر فورس کے ممبران اس موقع پر موجود تھے ۔

صو بائی وزیر اوقاف پنجاب نے کہا کہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور ان کا روشن کل صحت مند زندگی سے وابستہ ہے اور یہ اسی صورت ممکن ہے کہ انہیں پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں ۔

ڈپٹی کمشنر نارووال نے صوبائی وزیر اوقاف کو بتایا کہ ضلع نارووال میں تین روز مہم 26 اکتوبر سے شروع ہو کر 30 اکتوبر تک جاری رہے گی جس کے لیے مجموعی طور پر 798 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 3لاکھ 38ہزار 142 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی

صوبائی وزیر اوقاف پنجاب نے کہا کہ بچے وطن عزیز کا روشن کل ہیں ان کی صحت کا خیال رکھنا والدین کی ذمہ داری ہے بصورت دیگر والدین کو کسی بھی آزمائش کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ، پولیو وائرس کے یکسر خاتمے کے لیے ہر راﺅنڈ خصوصی اہمیت کا حامل ہے ، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے وطن عزیر جلد ہی پولیو سے مکمل پاک ہو گا ۔

پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے علماءکرام اور میڈیا کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا لہذا سیاسی سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ مذہبی راہنما اور میڈیا نمائندگان پولیو سے بچاﺅ اور اس کے مکمل خاتمے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔


یہ خبر (نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر) نے ارسال کی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

غریب وال سیمنٹ فیکٹری سے سرہینڈی جانے والی ہائی لکس کو حادثہ

اتوار اکتوبر 25 , 2020
( محمد ارسلان – ای این این نمائندہ ) غریب وال سیمنٹ فیکٹری سے سرہینڈی جانے والی ہائی لکس کو حادثہ مقامی فیکٹری کے قریب ڈمپر اور ہائی لکس کے درمیان ٹکر 6 خواتین جاں 2بحق بچوں سمیت 4 زخمی غریبوال سیمنٹ فیکٹری سے ہائی لکس مسافروں کو لے کر […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: