( کرائم رپورٹر – سیرت شاہ )
مندرہ:
تھانہ مندرہ کی حدود میں جوانسالہ دو سگے بھائیوں کو فائرنگ
کرکے قتل کر دیا گیا۔ تھانہ مندرہ کے علاقے ککھڑی میں گورنمنٹ
پرائمری سکول کے نزدیک دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہے۔بتایا
گیا ہے کہ مقتولین کی شناخت 21 سالہ نبیل علی اور چوبیس سالہ
علی شان پسران محمد وحید کے ناموں سے ہوئی۔جو سگے بھائی تھے۔
مقتولین کا تعلق نور وصلہ (اراضی حسنال ) گاؤں سے تھا جبکہ ان
کی موجودہ رہائش موہڑہ مندو (سجاول ٹاون) میں تھی۔ تاہم وجہ
عناد معلوم نہیں ہو سکی۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد
لواحقین کے حوالے کردی ہیں۔
یہ خبر ( کرائم رپورٹر – سیرت شاہ ) نے ارسال کی ہے۔