پاکستان سے سعودی عرب آنے والے کتنے سگریٹ لا سکتے ہیں

سعودی عرب میں تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کرنے اورلوگوں میں اس عادت کو ختم کرانے کے لیے تمباکو کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ماضی میں سگریٹ کا ایک پیکٹ جو 5 ریال کا ملتا تھا اب اس کی قیمت 17 ریال ہو گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ سمگل شدہ سگریٹ بلیک مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں جو غیر قانونی ہے۔

سعودی محکمہ کسٹم نے سگریٹ پر کسٹم عائد کرتے ہوئے آنے والے مسافروں کو اپنے ہمراہ سگریٹ لانے کے قانون میں ترمیم کرتے ہوئےمقررہ تعداد سے زائد تمباکو کی مصنوعات لانے پر کسٹم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

محکمہ کسٹم کے قانون میں مسافروں کو رعایت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک مسافر اپنے ہمراہ 200 سگریٹ، 24 سگار اور 500 گرام تمباکو لانے کا مجاز ہے۔ اس سے زائد مقدار میں سگریٹ یا تمباکو کی مصنوعات مسافر کے سامان سے برآمد ہونے پراسے ضبط کر لیا جائے گا۔

یہ خبر ( بابر – ای این این رپورٹر – سعودی عرب ) نے ارسال کی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ائیر پٹرول یونٹ کا باقاعدہ طور پر افتتاح

ہفتہ اکتوبر 24 , 2020
( سروش خان – ای این این نمائندہ ) کمیونٹی پولیسنگ کے تحت سٹی زون میں کامیابی کے بعد آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز اور سینئر افسران کے ہمراہ صدر زون اور انڈسٹریل ایریا زون میں بھی سٹریٹ واچرز، سٹریٹ پٹرول یونٹ، ائیر پٹرول یونٹ کا […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: