ڈومیلی(محمد نبیل حسن )
بڑاگواہ کےمحلہ عبیداللہ کی گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں داخل
ایم پی اے راجہ یاورکمال اور راجہ معروف عابد کا تہہ دل سے شکریہ
اداکرتےہیں۔مکین.تفصیلات کیمطابق یونین کونسل نگیال میں
ترقیاتی کام جاری ہیں ۔جس میں بڑاگواہ کے محلہ عبیداللہ میں جاری
گلیوں اور نالیوں کاکام آخری مراحل میں داخل ہوگیاہے۔اسکےعلاوہ
موسی ٹاؤن بڑاگواہ،مین بڑاگواہ میں برساتی نالےکی تعمیر اور بھاول
آباد کی مین سڑک سے گاٶں تک کی روڈ کاکام بھی شروع ہوگیا
ہےجس میں محلہ عبیداللہ کےمکینوں نے ایم پی اے و پارلیمانی
سیکرٹری راجہ یاورکمال اور پاکستان تحریک انصاف بڑاگواہ کے
سینٸر رہنما راجہ معروف عابد کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں
۔جنہوں نے ہماری گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کراٸی اور ہماری
مشکلات کو دور کیا۔اسکے علاوہ یونین کونسل نگیال کے علاقہ
بھیٹ،کدلوٹ اور نگیال کی مختلف گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کیلیے
بھی فنڈ منظور ہوگٸے ہیں۔جس پر جلد از جلد کام شروع ہوجاۓ گا۔
خبر (محمد نبیل حسن) نے ارسال کی ہے